پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ واپڈا گرین یورو بانڈ 7.5فیصدپر 6 گنا زائد کی 3 بلین ڈالر کی بڈز آئیں ہیں،وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا ٹویٹ

56

اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ 27 مئی کا دن اہمیت اختیار کر چکا ہے کیونکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ واپڈا گرین یورو بانڈ 7.5فیصدپر 6 گنا زائد کی 3 بلین ڈالر کی بڈز آئیں ہیں۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ مالی خود مختارگارنٹی کے بغیر بانڈ جاری ہوا ہے۔ یہ اس طرح کے عالمی بانڈ میں پہلا بانڈ ہوگا جوکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان کی معاشی پالیسیوں اور ترقی پر اعتماد کا مظہر ہے۔ یہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے ایک ادارے نے اپنے وسائل میں رہتے ہوئےیہ کامیابی حاصل کی ہے۔