پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سےمشروط ہے، حکومت بلوچستان میں سی پیک کےترقیاتی منصوبوں پرترجیحی بنیادوں پرکام کررہی ہے،وزیراعظم کی مسلم لیگ(ن)بلوچستان کےوفدکی ملاقات میں گفتگو

244
پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سےمشروط ہے، حکومت بلوچستان میں سی پیک کےترقیاتی منصوبوں پرترجیحی بنیادوں پرکام کررہی ہے،وزیراعظم کی مسلم لیگ(ن)بلوچستان کےوفدکی ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہےکہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے،حکومت بلوچستان میں سی پیک کے ترقیاتی منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،بلوچستان کا اصل اثاثہ باصلاحیت بلوچ نوجوان ہیں،حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت اور لیپ ٹاپس فراہم کرے گی۔

جمعہ کو وزیراعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جعفر خان مندوخیل کی زیر قیادت مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے 8 رکنی وفد نے ملاقات کی۔

وفد میں جمال شاہ کاکڑ، سردار یعقوب ناصر، آغا شاہ زیب درانی، عامر افضل مندوخیل، چوہدری نعیم، نصیر اچکزئی اور ظہیر خان کاکڑ شامل تھے۔

ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔وفد نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بلوچستان کے لیے خصوصی منصوبے شامل کرنے پر وزیراعظم سے اظہار تشکرکیا۔