پاکستان کی جانب سے 6ٹرکوں پر لدی امدادی اشیاء افغان حکام کے حوالے

113

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کی جانب سے مزید امداد افغان حکومت کے حوالے کی گئی ہے۔ ہفتہ کو طورخم سرحد پر پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی اشیاء کی ایک اور کھیپ افغان حکام کے حوالے کی ۔

پاک افغان کوآپریشن فورم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 6ٹرکوں پر لدی امداد اشیاء افغان حکام کے حوالے کی گئی ہیں۔ جن میں آٹا ، چاول اور دالوں سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں جو لنڈی کوتل کے اسسٹنٹ کمشنر اکبر افتخار نے طورخم سرحد پر افغان طورخم باڈر کراسنگ پوائنٹ کے انچارج ایس غازی اللہ ہاشمی کے حوالہ کیں۔ اس موقع پر افغان حکام نے امدادی اشیاء کی فراہمی پر پاکستان سے اظہار تشکر کیا۔