اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کی جانب سے افغانستان کے لئے انسانی بنیادوں پر 174ٹن امداد ی سامان کے 13 ٹرک طورخم بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کردیئے گئے۔ی
ہ امداد پاک افغان تعاون فورم کے ذریعے بھیجی گئی۔پاکستان کی جانب سے بھجوائی جانے والی یہ امداد افغانستان کے نائب وزیر برائے مہاجرین ارسلا خان کروٹی نے وصول کی۔
اس امدادی سامان میں 140ٹن آٹا،16ٹن چینی اور18ٹن چاول شامل تھے۔یہ امدادی سامان طورخم بارڈر پر افغان گاڑیوں پر منتقل کیا گیا جہاں سے اسے کابل پہنچایا جائے گا۔