پاکستان کی حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر بیلسٹک میزائل داغے جانے کی شدید مذمت

123

اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):پاکستان نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر بیلسٹک میزائل داغے جانے کی شدید مذمت کی ہے، حملے کا مقصد شہری آبادی اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانا تھا، تاہم، رائل سعودی ایئر ڈیفنس کی جانب سے بیلسٹک میزائل کی کامیاب مداخلت سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

منگل کو ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے حملے نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں بلکہ سعودی عرب اور خطے کے امن و سلامتی کو بھی خطرات سے دو چار کرتےہیں۔ ترجمان نے ان حملوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو لاحق کسی بھی خطرے کے خلاف اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔