پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف کامیابیوں کو امریکا سمیت پوری دنیا سراہ رہی ہے، نفیس زکریا

123

اسلام آباد ۔یکم ستمبر (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس زکریا نے کہاہے کہ پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف کامیابیوں کو امریکا سمیت پوری دنیا سراہ رہی ہے۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستاں مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت اور سکیورٹی فورسز کی کامیاب حکمت عملی سے دہشتگردی میں کمی واقع ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں دہشگردی سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک پاکستان ہے اور دہشتگردی کو خلوص نیت سے ختم کرنے کو ششوں ، سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کے باعث شدت پسندی میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ان کامیابیوں کا عالمی سطح پراعتراف کیا جارہا ہے۔