اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے نئے سیکرٹری جنرل وفاقی وزیر منصوبہ بندی،ترقی واصلاحات اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت میں ایک اہم عہدہ اعزاز اور بہت بڑی ذمہ داری بھی ہے،پارٹی ورکر اثاثہ ہیں۔
ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں اسد عمر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ورکرز اس کا سرمایہ ہیں، جن کی مثال کسی اور پارٹی میں نہیں ملتی۔انہوں نے کہاکہ انشاءاللہ عمران خان کی قیادت میں پارٹی کارکنوں اور ووٹرز کی توقعات کے مطابق تحریک انصاف مزید مضبوط تر ہو گی۔