پاکستان کی سعودی عرب میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت

161
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے "عوام کے حق خود ارادیت کے عالمی حصول"سے متعلق پاکستان کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی

اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):پاکستان نے سعودی عرب کے شہروں جدہ اور الشقیق میں تیل ٹرانسپورٹ جہازوں اور جیزان میں پٹرولیم ڈسٹری بیوشن سٹیشن پر دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔پیر کو ترجمان دفتر خارجہ نے دہشت گرد حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں سے سعودی عرب کے ساتھ ساتھ خطے کے امن اور سلامتی کو بھی خطرہ ہے، پاکستان نے ان حملوں کو فوری بند کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔ترجمان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو لاحق خطرات کے خلاف سعودی عرب سے اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔