پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، اسد قیصر

85
profile pic

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاہے کہ بین الاقوامی فرم موڈیز نے رپورٹ جاری کی ہے کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،دنیامیں پاکستان کی برآمدات کی بہتری موجودہ حکومت کی بہترین پالیسیوں اوروزیراعظم عمران خان کی سیاسی بصیرت کامظہر ہے ہماراخسارہ کم ہوتاجارہاہے، پاکستان دنیاکاواحدملک ہے جس کے قیادت کی اعلیٰ حکمت عملی کی بدولت کورونا وبا میں دیگرممالک کی طرح زیادہ نقصان نہیں ہوا، کورونا وبا میں پاکستان کی حکمت عملی کی دنیامتعرف ہے۔اقوام متحدہ کے نومنتخب صدروولکن بوزکرنے بھی دنیاکو پیغام دیاہے کہ کورونا وائرس کیخلاف لڑناپاکستان سے سیکھناچاہئے، موجودہ قیادت کے ویژن اورعوامی مفادکی پالیسیوں کی بدولت الحمداللہ ہماراملک اور معیشت مستحکم ہوگئے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پنج پیر،ضلع صوابی میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ضلع صوابی کیلئے ایک ارب70کروڑروپے کاپیکج منظورکیاگیاہے،جوانوں کیلئے 58سپورٹس گراو¿نڈتعمیرکئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ صوابی میں بجلی،سڑکوں،تعلیمی اداروں اورہسپتالوں کوترجیحی بنیادوں پرقائم کیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ سوئی گیس سے محروم ہرعلاقے میں گھر گھر تک سوئی گیس کی سہولیت پہنچاکردم لوں گا۔ سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاکہ گزشتہ دورحکومت میں بھی ہم نے سکولوں میں ترجمہ قرآن لازمی قراردیا،موجودہ دورمیں ایک قرارداد منظور کی گئی ہےجس کے مطابق جہاں بھی سرورعالم حضرمحمد کانام مبارک آئیگااس کے ساتھ خاتم النبیین لکھنالازمی ہوگا۔انہوں نے کہاکہ سودکے کاروبارکیخلاف بھی ایک بل پرکام جاری ہے اورانشاء اللہ بہت جلدپاکستان میں سودکے کاروبارکوبندکریں گے،یکساں نصاب تعلیم جس میں دینی اوردنیاوی دونوں علوم شامل ہیں کوبھی بہت جلد پایہ تکمیل تک پہنچایاجائیگا،مدارس میں بھی طلبہ کوانگلش اورسائنسی تعلیم دی جائیگی،یہ تمام اقدامات وزیراعظم عمران خان کے ریاست مدینہ کے ویژن کے آئینہ دارہیں اورانشاء اللہ ریاست مدینہ کے وعدے کوہرحال میں عملی جامہ پہنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ 70سال تک حکمرانی کرنیوالے آج ہمارے دوسال کی کارکردگی پرانگلی اٹھارہے ہیں،موجودہ حکومت کے دوسال ان 70سال پربھاری ہیں،ایک دوسرے پرانگلی اٹھانے والے آج ایک کشتی کے سواربن گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بہترین پالیسیوں کی بدولت انشاء اللہ آئندہ پانچ سال کیلئے پھرعمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہوگی، بجلی کی قیمت کم کرنے کیلئے کامیاب مذاکرات کئے ہیں،انشاءاللہ بجلی کی قیمتوں میں کمی آجائیگی۔انہوں نے کہاکہ ملک کی باگ ڈورایسے وقت میں ملی جب ملازمین کی تنخواہوں کیلئے بھی پیسے نہیں تھے،ملک کواپنے پاو¿ں پرکھڑاکرنے کیلئے دوسال میں سخت فیصلے کئے گئے۔