پاکستان کی میزبانی میں پانچواں چین۔پاکستان۔افغانستان سہ فریقی وزراء خارجہ ڈائیلاگ

186
پاکستان کی میزبانی میں پانچواں چین۔پاکستان۔افغانستان سہ فریقی وزراء خارجہ ڈائیلاگ

اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):پاکستان نے ہفتہ کو وزارت امور خارجہ میں پانچویں چین۔پاکستان۔افغانستان سہ فریقی وزراء خارجہ ڈائیلاگ کی میزبانی کی۔

وزارت خارجہ کے مطابق سیاسی انگجیمنٹ، انسداد دہشت گردی، تجارت اور رابطے پر نتیجہ خیز بات چیت ہوئی۔ وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق پاکستان سہ فریقی فریم ورک کے تحت علاقائی تعاون کے مشترکہ ایجنڈے کو آگے بڑھانے کا خواہشمند ہے۔