پاکستان کی ٹیم کیویز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 133 رنز بناکر آﺅٹ

95

کرائسٹ چرچ ۔ 18 نومبر (اے پی پی) کولن ڈی گرینڈ ہوم کی شاندار باﺅلنگ کی بدوت پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کی اپنی پہلی اننگز میں 133 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، میزبان ٹیم نے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک 3 وکٹون کے نقصان پر 104 رنز بنالئے، نیوزی لینڈ کے جیت راول 55 رنز بناکر نمایاں رہے، میچ کا پہلا روز بارش کی نظر ہوگیا تھا، میچ کا دوسرا روز باﺅلرز کے نام رہا، 13 کھلاڑی آﺅٹ ہوئے، کیویز باﺅلرز کی تباہ کن باﺅلنگ کے باعث پاکستان ٹیم بے بس نظر آئی اور اس کا کوئی کھلاڑی بھی کیویز باﺅلرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کرسکا، گرین شرٹس کے 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے، کولن ڈی گرینڈ ہوم نے پاکستان کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کا شاندار آغاز کیا اور انتہائی عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے 6 کھلاڑیون کو پویلین کی راہ دکھائی، پاکستان کے قائد مصباح نے 31 رنز بنائے، کیویز کے کولن ڈی گرینڈ ہوم نے 6 جبکہ ٹم ساﺅتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے 2,2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا-