پاکستان کی پہلی کلائوڈ پالیسی عملی اقدامات کے مراحل میں ہے، مصنوعی دانش اور فری لانسرز پالیسی پر متعلقہ فریقوں سے مشاورت جاری ہے، وفاقی وزیر سید امین الحق

128
یوم عاشورہمیں شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،وفاقی وزیر امین الحق
یوم عاشورہمیں شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،وفاقی وزیر امین الحق

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجیز و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نےکہا ہے کہ پاکستان کی پہلی کلائوڈ پالیسی عملی اقدامات کے مراحل میں ہے، مصنوعی دانش اور فری لانسرز پالیسی پر متعلقہ فریقوں سے مشاورت جاری ہے۔ جمعرات کو سال 2022 میں وزارت آئی ٹی کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن اور اس سے منسلک اداروں کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو کوئی دوسری وزارت یا محکمہ اس سے قریب تر بھی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پہلی کلائوڈ پالیسی کی فروری 2022 میں کابینہ نے منظوری دی، اب عملی اقدامات کے مراحل میں ہے۔انہوں نے کہا کہ پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل اور ڈیجیٹل پاکستان پالیسی 2023 کابینہ سے منظوری کیلئے بھیجی گئی ہیں، مصنوعی دانش پالیسی، فری لانسرز پالیسی نظر ثانی اور جائزے کیلئے متعلقہ اداروں اور سٹیک ہولڈرز کو بھیجی گئی ہیں۔