پاکستان کی چین کو برآمدات کا حجم رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ میں 2.40 بلین ڈالر سے تجاوز کرگیا

106
اقوام متحدہ ،انسانی حقوق کونسل میں پا کستان اور چین کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کی منظور

اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):پاکستان کی چین کو برآمدات رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ میں 6.23 فیصد اضافے کے ساتھ 2.40 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔

جمعہ کو عوامی جمہوریہ چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر جنوری سے اگست 2022 تک پاکستان سے چین کی درآمدات اور برآمدات سالانہ 7.28 فیصد اضافے کے ساتھ 18.41 بلین ڈالر رہی جبکہ 2021 کی اسی مدت میں یہ 17.16 بلین ڈالر تھی۔

اگست کے مہینے میں پاکستان کی چین کو برآمدات میں سالانہ 25.71 فیصد کمی واقع ہوئی۔ کووڈ 19 کی وبا اور مون سون کی شدید بارشوں کی وجہ سے زراعت، انفراسٹرکچر اور صنعت سمیت کئی شعبے تباہ حال ہو ہوگئے ہیں ۔