پاکستان کی کابل میں شادی ہال پر دہشت گرد حملہ کی سخت مذمت

110

اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) پاکستان نے کابل میں شادی ہال پر دہشت گرد حملہ کی سخت مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے منگل کو جاری ایک بیان میں کابل میں ایک شادی ہال میں پیغمبر اسلام کے یوم ولادت کے سلسلہ میں تقریب میں دہشت گرد حملہ کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کرتا ہے اور غم اور دکھ کی اس گھڑی میں افغانستان کے اپنے بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔