29.9 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان کی کابل کے علاقے دشت برچی میں ہونے والے میں دہشت...

پاکستان کی کابل کے علاقے دشت برچی میں ہونے والے میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):پاکستان نے 6 جنوری کو کابل کے علاقے دشت برچی میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے پیر کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام معصوم جانوں کے ضیاع پر افغان عبوری حکومت اور افغانستان کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہیں۔

- Advertisement -

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کا اعادہ کرتا ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں افغانستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=427764

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں