پاکستان کینیا کے ساتھ کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ اقتصادی، تجارتی و دفاعی تعاون کے فروغ کے لیے پر عزم ہے، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

118

اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کینیا کے ساتھ کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ اقتصادی، تجارتی و دفاعی تعاون کے فروغ کیلئے پر عزم ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے منگل کو کینیا کے ہم منصب ریچل اومامو کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا۔دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات، تجارتی و اقتصادی تعاون،

افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کینیا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، انگیج افریقہ پالیسی ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کینیا کے ساتھ کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ اقتصادی، تجارتی و دفاعی تعاون کے فروغ کیلئے پر عزم ہے۔

وزیر خارجہ نے ماہ اکتوبر کیلئے سکیورٹی کونسل کی صدارت کا منصب سنبھالنے پر کینیا کی وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش کی۔دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قریبی ہمسایہ ہونے کے ناطے افغانستان میں ابھرتے ہوئے انسانی و معاشی بحران پر گہری تشویش ہے،ا

گر افغانستان میں صورتحال مزید خراب ہوئی تو افغان مہاجرین کی یلغار سمیت بہت سے مضمرات سامنے آئیں گے،ضرورت اس بات کی ہے کہ عالمی برادری افغانوں کو انسانی و معاشی معاونت کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔

وزیر خارجہ نے کینین ہم منصب کونیروبی میں موجود، سعودی عرب جانے کے منتظر پاکستانیوں کی فوری معاونت کی درخواست کی ۔کینین وزیر خارجہ ریچل اومامو نے نیروبی میں سعودی عرب جانے کے منتظر پاکستانیوں کو جلد سعودی عرب بھجوانے کیلئے ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔