پاکستان کے امن و ترقی کے دشمن اپنے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے ، کوئٹہ کے علاقہ پشتون آباد میں دھماکہ پر معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کی شدید مذمت

125

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کوئٹہ کے علاقہ پشتون آباد میں دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان کے بابرکت مہینے میں بے گناہ انسانوں کا لہو بہانے والے انسانیت سے عاری ہیں، پاکستان کے امن و ترقی کے دشمن اپنے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے شہداءکے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔