راولپنڈی۔30اپریل (اے پی پی):پاکستان کے اوپنر بیٹر فخر زمان ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 3 ہزار رنز بنانے والے ایشین کرکٹر بن گئے ، نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 180 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی
، فخر زمان 98 رنز پر پہنچے تو کیریئر میں ان کے 3 ہزار رنز بھی مکمل ہو گئے ، انہوں نے 67 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا ، اس طرح وہ تیز ترین 3 ہزار رنز مکمل کرنے والے پاکستانی اور ایشین بیٹر بن گئے ہیں ،
اس سے قبل یہ ریکارڈ بابر اعظم کے پاس تھا ، انہوں نے 68 اننگز میں یہ ہندسہ عبور کیا تھا، تیز ترین 3 ہزار رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ کے پاس ہے ، اُنہوں نے یہ سنگ میل 57 اننگز میں حاصل کیا تھا ، ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ نے بھی اپنے 3 ہزار رنز 67 اننگز میں پورے کئے تھے ۔