ہملٹن ۔ 30 نومبر (اے پی پی) نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز کین ولیمسن نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی بڑی فتوحات میں سے ایک ہے، میرے نزدیک سرفراز کی وکٹ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ تھی۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں 138 رنز سے ہرا کر سیریز بھی 2-0 سے جیت لی تھی۔ آخری سیشن میں پاکستان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی اور 71 سکور پر اسے آخری نو وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ کیوی قائد نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کی خطرناک اور مضبوط ٹیم ہے