پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خطرات میں دنیا بھر دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ کمی واقع ہوئی ہے،مشیر خزانہ خرم شہزاد

5
Finance Advisor Khurram Shahzad
Finance Advisor Khurram Shahzad

اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):مشیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ بلوم برگ انٹیلیجنس کے تازہ ترین عالمی اعداد وشمار کے مطابق، پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خطرات میں دنیا بھر کے دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ کمی واقع ہوئی ہے۔پاکستان اُن چند ممالک میں بلندی پر ہے جنہوں نے پچھلے 12 مہینوں میں دیوالیہ ہونے کے خطرے میں سب سے زیادہ کمی دکھائی ہے۔یہاں جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان میں دیوالیہ ہونے کا امکان میں سب سے زیادہ 11 فیصد پوائنٹس کی بہتری آئی ہے۔یہ بہتری دنیا کے تمام بڑے ترقی پذیر ممالک میں سب سے زیادہ ہے، حتیٰ کہ ارجنٹینا، تیونس اور نائجیریا سے بھی آگے۔

دوسری طرف ترکی، مصر، ایکواڈور اور گیبون جیسے ممالک میں یہ خطرہ بڑھ گیا ہے۔یہ بڑی بہتری پاکستان پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کی علامت ہے، اس سے معیشت کا استحکام،اہم اصلاحات،آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب معاہدہ اور بروقت قرض کی ادائیگیاں اور عالمی کریڈٹ ایجنسیوں (ایس اینڈ پی، فِچ) کی جانب سے بہتر درجہ بندی شامل ہے۔یہ دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان اب نہ صرف واپس عالمی نقشے پر آ چکا ہے بلکہ اب وہ استحکام، شفافیت اور اصلاحات کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔‎