کراچی۔ 11 مئی (اے پی پی) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 79 لاکھ 5 ہزار ڈالر ہو گئے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 5 مئی 2017ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران 20 ارب 79 لاکھ 5 ہزار ڈالر ہو گئے، ان ذخائر میں سے 15 ارب 91 کروڑ 25 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جبکہ 4 ارب 87 کروڑ 80 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔ اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ 5 مئی 2017ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر بیرونی قرضوں کے سبب 14 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی سے 15 ارب 91 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہو گئے۔