پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب 41 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہو گئے

205

کراچی۔ 29 ستمبر (اے پی پی) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب 41 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہو گئے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 23 ستمبر 2016ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران 23 ارب 41 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہو گئے، ان ذخائر میں سے 18 ارب 39 کروڑ 51 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جبکہ 5 ارب 2 کروڑ 29 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔ اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ 23 ستمبر 2016ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 73 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 18 ارب 39 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہو گئے جو کہ گذشتہ ہفتہ کے دوران 17 ارب 65 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھے۔ اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ چائنا ڈیلوپمنٹ بینک سے حکومت پاکستان کو70 کروڑ امریکی ڈالر کے ان فلوز کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔