پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب 86 کروڑ 52 لاکھ ڈالر ہو گئے

117

کراچی۔ 24 نومبر (اے پی پی) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب 86 کروڑ 52 لاکھ ڈالر ہو گئے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 18 نومبر 2016ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران 23 ارب 86 کروڑ 52 لاکھ ڈالر ہو گئے، ان ذخائر میں سے 18 ارب 84 کروڑ 69 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جبکہ 5 ارب 1 کروڑ 83 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔