اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے متحدہ عرب امارات سے مزید 2 امدادی پروازیں پاکستان پہنچ گئیں۔بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق ان میں سے ایک پرواز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی جبکہ دوسری نور خان ایئر بیس راولپنڈی میں اتری۔
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قائم کئے گئے فضائی پل کے تسلسل میں متحدہ عرب امارات سے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے اب تک مجموعی طور پر 41 پروازیں خوراک، طبی سامان اور خیمے لے کر پاکستان پہنچی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان آزمائش کی اس گھڑی میں حمایت اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنے پر متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کا شکر گزار ہے۔