اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے ایک کروڑ ڈالر کی امداد پر پرنس رحیم آغاخان کے مشکور ہیں۔
اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پرنس رحیم آغا خان سے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران ان سے استدعا کی کہ وہ عالمی برادری کو سیلابی صورتحال کے بارے میں آگاہی کے لئے اپنا کردار اداکریں