پاکستان کے شایان آفریدی آئی ٹی ایف ایشیا 14 کے فائنل میں جگہ بنا لی

143

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):پاکستان کے شایان آفریدی نے آئی ٹی ایف ایشیا 14 کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ سیمی فائنل میں شایان نے ٹورنامنٹ کے ٹاپ سیڈ سنگاپور کے میتھیو ٹائی کو سٹریٹ سیٹس میں 7-6(0), 6-4 سے شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ پکی کی۔ یہ فتح کوارٹر فائنل میں شاندار کارکردگی کے بعد ملی جہاں انہوں نے فلپائن کے جیکوسالا کرلز جان کو سخت مقابلے کے بعد 4-6، 6-2، 7-5 سے زیر کیا۔

قبل ازیں شایان نے پری کوارٹر فائنل میں غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے فورتھ سیڈ سری لنکا کے یودھیریا اتاپتو کو 6-4، 7-5 سے شکست دی۔شایان آفریدی اے سی ای ٹینس اکیڈمی کی پیداوار ہیں۔پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے صدر اعصام الحق قریشی نے شایان کو ان کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے فائنل میں اس کامیابی کو دہرانے اور پاکستان کے لیے ٹائٹل گھر لانے کے لیے شایان کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

پی ٹی ایف کے سیکرٹری جنرل کرنل ضیاء الدین طفیل نے بھی شایان اور اس کے خاندان کو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے سبز پرچم کو بلند کرنے میں زبردست تعاون کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔