22.8 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومتجارتی خبریںپاکستان کے صنعتی شعبے کو ڈیجیٹل معیشت میں تبدیل کیلئے چین کے...

پاکستان کے صنعتی شعبے کو ڈیجیٹل معیشت میں تبدیل کیلئے چین کے اقتصادی ماڈل کو اپنانے کی ضرورت ہے، افتخار علی ملک

- Advertisement -

لاہور۔15دسمبر (اے پی پی):سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے پاکستان کے صنعتی شعبے کو ڈیجیٹل معیشت میں تبدیل کرنے کیلئے چین کے اقتصادی ماڈل کو اپنانے پر زور دیا ہے۔ اتوار کو یہاں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے صنعتی فریم ورک کو جدید بنانے، پیداواری صلاحیت کو بڑھانے اور اقتصادی لچک کو فروغ دینے کے لیے جرات مندانہ اصلاحات اور سٹریٹجک شراکت داری کی ضرورت ہے، تکنیکی جدت طرازی، مضبوط بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور صنعتی آٹومیشن کے لیے مراعات پر مبنی پالیسیوں پر توجہ مرکوز کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ صنعتی صلاحیت کو بروئے کار لانے اور عالمی منڈی میں مقابلہ کرنے کے لیے چین کے ماڈل خاص طور پر ڈیجیٹل تبدیلی کے اقدامات کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ افتخار علی ملک نے چین کی اقتصادی اصلاحات کے تحت قائم کردہ جدید ٹیکنالوجی اور سہولیات سے آراستہ خصوصی اقتصادی زونزکے قیام کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ انٹرپرینیورشپ کے کلچر کو فروغ دینے، جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کرنے کے لیے مراعات دینا ضروری ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے پالیسی سازوں پر زور دیا کہ وہ افرادی قوت میں مہارتوں اور ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دیں تاکہ نالج اکانومی کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت، آٹومیشن اور ای کامرس پلیٹ فارمز کو اپنا کر پاکستان اپنی برآمدی صلاحیت میں نمایاں اضافہ اور روایتی صنعتوں پر انحصار کم کر سکتا ہے، چین کے ماڈل کے موزوں ورژن کو اپنانا پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں