پاکستان کے عرفان محسود نے فرانس کے ایریق لیجیون کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

156
پاکستان کے عرفان محسود نے فرانس کے ایریق لیجیون کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):پاکستان کے عرفان محسود نے فرانس کے ایریق لیجیون کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ فرانس کےایرک لیجیون نے ایک پاوْں پے 100 پائونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 31 پش آپس کئے تھے۔

پاکستان کے عرفان محسود نے ایک پاوْں پے ایک منٹ میں 43 پش اپس کر کے ریکارڈ توڑ دیا۔یوں عرفان محسود دنیا کے واحد کھلاڑی ہے جنہوں نے پش اپس کٹیگری میں 24 ورلڈ ریکارڈز بنائے ہیں۔

عرفان محسود نے اب تک بھارت کے 13 گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کئے ہیں۔عرفان محسود کےگنیز ورلڈ ریکارڈ کی تعداد 43 ہوگئی ہے ۔اس سے پہلے بھی عرفان محسود امریکہ،برطانیہ،عراق، سپین، اٹلی، فلیپائن، مصر،بھارت ، فرانس کے کئی ریکارڈز پاکستان کے نام کر چکے ہیں۔