پاکستان کے عوام اورسیاسی جماعتیں مسلح افواج کے وقار، عزت اورسالمیت کومجروح کرنے کی کسی بھی سازش کو ناکام بنائیں گی، وزیراعظم شہباز شریف کاٹویٹ

87
شہبازشریف

اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ پاکستان کے عوام اورسیاسی جماعتیں مسلح افواج کے وقار، عزت اورسالمیت کومجروح کرنے کی کسی بھی سازش کو ناکام بنائیں گی، عمران خان کی دھمکیوں، تشدد اور نفرت کی سیاست کا وقت ختم ہوچکاہے۔

اتوار کو ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان آرمی چیف جنرل عاصم منیرکے خلاف مسلسل مذموم، نفرت انگیز، عناداوربدنیتی پرمبنی مہم میں مصروف ہیں۔ پراکسیوں کا استعمال کرکے آرمی چیف کو قاتلانہ حملے کی دھمکی دینے کی اس کی چال بری طرح بے نقاب ہو چکی ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ ریاستی علامتوں پر منظم طریقہ کار سے منصوبہ بند حملے کے ناکامی کے بعد واضح ہوچکاہے کہ وہ اقتدارمیں واپس آنے کیلئے بے چین ہے ، انہیں علم نہیں کہ دھمکیوں، تشدد اور نفرت کی سیاست کا وقت ختم ہوچکاہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ اس طرح کی مضحکہ خیز حرکات کے ذریعے وہ صرف اپنے آپ کو بے نقاب کر رہا ہے اوران کا بنیادی مقصد ذاتی مفاد کیلئے سب کچھ دائو پرلگا کر اقتدار پر قبضہ ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کے عوام اورسیاسی جماعتیں آرمی چیف اورمسلح افواج کے ساتھ چٹان کی کی طرح کھڑی ہیں ، پاکستان کے عوام اورسیاسی جماعتیں مسلح افواج کے وقار، عزت اورسالمیت کومجروح کرنے کی کسی بھی سازش کاناکام بنائیں گی