اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگرکرنے کے حوالے سے وزارت قومی ورثہ و ثقافت کے منصوبہ کے لئے آئندہ مالی سال 26-2025 میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام(پی ایس ڈی پی )کے تحت 10ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔
منگل کو جاری پی ایس ڈی پی دستاویز کے مطابق منصوبہ پر مجموعی لاگت کا تخمینہ416.086ملین روپے جبکہ 30 جون 2025 تک منصوبہ کےلئے 49.971 ملین روپے کے فنڈز کا اجراء متوقع ہے۔آئندہ مالی سال میں پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے منصوبہ کےلئے 10ملین روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔