34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان کے چین اور امریکہ دونوں بڑی طاقتوں سے اچھے تعلقات ہیں،وفاقی...

پاکستان کے چین اور امریکہ دونوں بڑی طاقتوں سے اچھے تعلقات ہیں،وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ

- Advertisement -

اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کے چین اور امریکہ دونوں بڑی طاقتوں سے اچھے تعلقات ہیں، امریکہ پاکستانی ایکسپورٹ کا سب سے بڑا پارٹنر ہے،چاہتے ہیں کہ پرائیویٹ سیکٹر پاکستان میں سرمایہ کاری کرے۔بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں قیصر احمد شیخ نے کہا کہ امریکہ سے ہماری دوستی ہے،تعلقات میں اتار چڑھائو آتا رہا ہے،تین دہائیوں تک ہم نے امریکہ کی مدد کی ،امریکہ بھی ہمارے ریجن کی اہمیت سے آگاہ ہے اور پاکستان کی اہمیت سے سب ممالک اچھی طرح واقف ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے چین اور امریکہ دونوں بڑی طاقتوں سے اچھے تعلقات ہیں،

ہم نے امریکہ اور چین کی دوستی کرائی تھی، آئی ایم ایف کے معاملے میں امریکہ اہمیت رکھتا ہے، امریکہ پاکستانی ایکسپورٹ کا سب سے بڑا پارٹنر ہے،ہم چاہتے ہیں کہ پرائیویٹ سیکٹر پاکستان میں سرمایہ کاری کرے،خطے کے دوسرے ممالک تیزی سے ترقی کر رہے ہیں، ہم نے بھی اس دوڑ میں شامل ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اڑان پاکستان پروگرام کے تحت اگلے دس سال میں ایک ہزار ارب ڈالر کی اکانومی ہو جائے گی، ہم توقع کر رہے ہیں کہ چار سال میں ایکسپورٹ 60 ارب ڈالر تک لے جائیں، پاکستان کی سٹاک ایکسچینج دنیا کی دوسری کامیاب ترین مارکیٹ ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارا جون تک مارک اپ ریٹ کو سنگل ڈیجٹ تک لانے کا منصوبہ ہے،ہماری کوشش ہے کہ سمال میڈیم انٹر پرائزز کو زیادہ قرضے ملنے چاہئیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553556

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں