اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):پاکستان کا ڈیجیٹل میڈیا اور تفریحی شعبہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے جیسا کہ معروف عالمی فرموں نے ڈیجیٹل میڈیا کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد ہارون کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی ملاقات کے دوران اس شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔ لندن میں آکسفورڈ فرنٹیئر کیپیٹل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) علی فرید خواجہ اور ڈریگن اسٹون کیپیٹل کی سی ای او کرسٹین کانگ ژانگ نے وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے جمعرات کو ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں عالمی سرمایہ کاروں نے پاکستان کے ڈیجیٹل میڈیا اور تفریحی شعبے میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں سی ای اوز نے پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے تفریحی ماحول کے نظام میں حصہ ڈالنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے تعاون کے مختلف ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال کیا جس میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم تیار کرنا اور ملک بھر میں مواد کےتخلیق کاروں کی معاونت کے لیے تکنیکی بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری شامل ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد ہارون نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے تخلیقی صنعتوں کو فروغ دینے اور ڈیجیٹل سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے پر حکومت کی مرکوز توجہ کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے تفریح اور میڈیا کے شعبوں میں پاکستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے پبلک۔
پرائیویٹ پارٹنرشپ کی اہمیت پر زور دیا۔ملاقات میں مستقبل میں سرمایہ کاری کے بارے میں امید کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقوں کے ساتھ تعاون کے مواقع تلاش کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس سے پاکستان کو خطے میں ڈیجیٹل تفریح کے ایک متحرک مرکز کے طور پر مقام دلانے میں مدد مل سکتی ہے۔ڈریگن سٹون کیپٹل، بیجنگ میں قائم متعلقہ ٹیکنالوجی پر مرکوز پرائیویٹ ایکویٹی فرم جو ٹینسنٹ میوزک انٹرٹینمنٹ میں بانی سرمایہ کار ہے۔ کرسٹین کانگ ژانگ اس کمپنی کی بانی شراکت دار اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں،یہ کمپنی اے یوایم میں 3 بلین ڈالر کے ساتھ کثیر جہتی سٹریٹجی اثاثہ جات کی انتظامی فرم ہے اور جی ایم جی فنڈ کی صدر ہیں جو کہ 500 ملین ڈالر کارجسٹرڈ پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ ہے۔
پرائیویٹ ایکویٹی، کیپٹل مارکیٹس اور انویسٹمنٹ بینکنگ میں 16 سال سے زیادہ کے تجربے کے ساتھ، وہ ٹی ایم ٹی، صحت کی دیکھ بھال، نئی توانائی اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ سرحد پار ایم اینڈاے اور صنعت کے استحکام میں مہارت رکھتی ہے۔لندن میں مقیم علی فرید خواجہ آکسفورڈ فرنٹیئر کیپیٹل کے سی ای او، کے ٹریڈ سیکیورٹیز (پاکستان) اور آکسفورڈ فرنٹیئر انفارمیشن ٹیکنالوجی (سعودی عرب) کے مالک ہیں، پاکستان کی موسیقی اور تفریحی صنعت میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ آکسفورڈ فرنٹیئر کیپیٹل کی پاکستان میں میوزک، بلاک چین اور کو ورکنگ سپیسز میں بھی مشترکہ سرمایہ کاری ہے۔
پاکستان میں وہ این آئی سی لاہور کے فائونڈیشن کونسل کے رکن، رائز سکالرشپ جج اور”کاسبت” اور ہمدرد یونیورسٹی کے ایڈوائزری بورڈ کے رکن ہیں۔ انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی پاکستان اور جارج ٹائون لیڈرشپ سیمینار (2009) میں کورسز میں شرکت کی ہے، لمز(کمپیوٹر سائنس اور اکنامکس) سے امتیاز کے ساتھ بی ایس سی (آنرز) کی ڈگری حاصل کی ہے اور سی ایف اے چارٹر ہولڈر ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583750