32.7 C
Islamabad
بدھ, اپریل 16, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن نیشنل ہیڈکوارٹرز کے زیر اہتمام جونیئر گائیڈ...

پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن نیشنل ہیڈکوارٹرز کے زیر اہتمام جونیئر گائیڈ ریویل کا کامیاب انعقاد

- Advertisement -

اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن نیشنل ہیڈکوارٹرز کے زیر اہتمام 10 سے 13 اپریل 2025 تک جونیئر گائیڈ ریویل کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ ایونٹ میں آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا، پنجاب اور اسلام آباد سے 95 جونیئر گائیڈز اور ان کے رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی۔ ریویل کا موضوع ’ہم اور ہماری دنیا‘ تھا۔تقریب کے دوران شرکاء نے متعدد سرگرمیوں میں حصہ لیا جنھوں نے انہیں ماحول کے تحفظ کے بارے میں سیکھنے میں مدد دی۔ غذائیت ، لیٖڈرشپ، اور جسمانی اعتماد جیسے موضوعات پر بھی سرگرمیاں بھی ایونٹ کا حصہ تھیں۔ جونیئر گائیڈز نے جاپانی پارک کا دلچسپ دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے قدرتی ماحول کا مشاہدہ کرکے اس کی حفاظت کا بہتر فہم حاصل کیا۔

اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی مس وجیہہ قمر، وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت تھیں. مسز فرح ناز اکبر پارلیمانی سیکرٹری وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت مہمان اعزاز تھیں۔ مسز ماریہ موعو د صابری، نیشنل کمشنر نے ان کا اور دیگر معزز مہمانوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ انہوں نےمہمانوں کو ریویل کے موضوع اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔

- Advertisement -

انہوں نے زور دیا کہ غذائیت، لیڈرشپ، جسمانی اعتماد، اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے موضوعات پر سرگرمیوں سے گائیڈز کی نہ صرف ذاتی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا بلکہ وہ عالمی چیلنجز کو سمجھ کر بہتر مستقبل کے لیے تبدیلی کی کوشش کریں گی۔مسز صابری نے گائیڈز سے خطاب کرتے ہوئے انہیں انسانی رویے اور عادات کے ماحول پر اثرات اور ہمارے رویے میں ضروری تبدیلیوں کو سمجھنے کی ترغیب دی جو کہ نسل انسانی کے لیے بہتر مستقبل کو یقینی بناتے ہیں۔

گائیڈز سے خطاب کرتے ہوئےمس وجیہہ قمر نے پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن کی کوششوں کو سراہا کہ وہ نا صرف نوجوان لڑکیوں کو بااختیار بنا رہی ہیں بلکہ ان میں دنیا کو تبدیل کرنے کی ذمہ داری کا احساس پیدا کر رہی ہیں۔جونئیر گائیڈز کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ اس دنیا کی رونق ہیں۔ مختلف سرگرمیوں میں بھر پور حصہ لے کر، آپ نے یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان کے نوجوانوں کو جب صحیح مواقع فراہم کیے جائیں، تو وہ کسی بھی چیلنج کا سامنا کر سکتےہیں اور مثبت تبدیلی لا سکتے ہے۔

انھوں نے کہا کہ آپ کا یہ سفر یہاں ختم نہیں ہوتا۔ جب آپ اپنی گھروں کو واپس جائیں، تو وہ اسباق ضرور ساتھ لے کر جائیں جو آپ نے یہاں سیکھے ہیں۔ ماحولیاتی تحفظ، اپنی صحت کا خیال رکھنےکی عادات کو جاری رکھیں۔ ان اسباق کو دوسروں تک پہنچائیں، انہیں متاثر کریں، اور اپنے آپ کو مسلسل بہتر بنائیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581284

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں