35.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل کی اولمپیئن منظور جونیئر اور اور...

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل کی اولمپیئن منظور جونیئر اور اور اولمپیئن خواجہ جنید سے ملاقات

- Advertisement -

لاہور۔23 مئی(اے پی پی )پاکستان ہاکی فیڈریشن( پی ایچ ایف) کے سیکریٹری جنرل آصف باجوہ کی اولمپیئن منظور جونیئر اور اور اولمپیئن خواجہ جنید سے ملاقات ہوئی۔اس موقع پر پی ایچ ایف سیکرٹری جنرل آصف باجوہ نے سابق اولمپیئنز کو پاکستان ہاکی کی ترقی و ترویج کے حوالے سے تفصیلی بات کرتے ہوئے کہا کہ سابق اولمپیئنز پاکستان کا سرمایہ ہیں.ہم چاہتے ہیں کہ تمام اولمپیئنز ایک پیچ پر پاکستان ہاکی کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔پاکستان ہاکی کا کھویا ہوا وقار اسی صورت بحال ہوسکتا ہے جب ہم بحیثیت پاکستانی قوم اپنا کردار ادا کرسکیں.جس پر سابق اولمپیئنز منظور جونیئر اور خواجہ جنید نے پی ایچ ایف کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے حتمی رائے پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر خالد سجاد کھوکھر سے ملاقات کے بعد دی جائے گی.اس کے علاوہ مزید ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور جو پاکستان ہاکی کی بہتری کے لئے تجاویز ہوںگی وہ بھی دی جائیں گی تاکہ ہمارے قومی کھیل کو دوبارہ کھویا ہوا مقام حاصل ہوسکے.واضع رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل آصف باجوہ نے گزشتہ ہفتے پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا تھا کہ پاکستان ہاکی کی بہتری کے لئے تمام اولمپیئنز سے ملاقات کی جائے گی۔شیڈول کے مطابق .جبکہ دوسرے مرحلے میں سندھ میں موجود اولمپیئنز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=148321

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں