پاکستان یورپی یونین کے ساتھ باہمی شراکت داری کو فروغ دینے کا خواہاں ہے،سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کا یورپی یونین کی نئی سفیر کا خیرمقدم

59

اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے یورپی یونین کی نئی سفیر رینا کیونکا کا پاکستان میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور باہمی شراکت داری کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں سیکرٹری خارجہ نے یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا کی دفتر خارجہ آمد پر خیرمقدم کیا اور انہیں پاکستان میں ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس شراکت داری بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری اور عوام سے عوام کے مابین روابط میں مزید اضافہ کا خواہاں ہے۔

سیکرٹری خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کو شایان شان طریقہ سے منانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔