پاکستان، افغانستان میں قیام امن اور استحکام کے لئے ترکی کی کوششوں کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

89

اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان، افغانستان میں قیام امن اور استحکام کے لئے ترکی کی کوششوں کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے۔توقع ہے کہ افغان فریقین ایک جامع ، وسیع البنیاد اور جامع سیاسی تصفیے پر کام کرنے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دینگے۔

بدھ کو ترجمان نے ترکی میں ہونے والی افغان امن عمل کانفرنس کے التوا سے متعلق میڈیا کے ایک سوال کا جواب میں کہا کہ پاکستان کو امید ہے کہ ترکی میں افغان قیادت کے ائندہ اجلاس کیلئے نئی تاریخوں کو جلد حتمی شکل دی جائیگی،جو افغان عوام کے لئے سیاسی تصفیہ کی جانب پیشرفت کا ایک اہم موقع ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کے لئے کوششوں کی مسلسل حمایت اور مدد کرتا رہا ہے۔ ہم نے ہمیشہ سے یہ بات کہی ہے کہ افغانستان میں تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں دیرپا امن و استحکام کے حصول کی کوششوں میں عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا۔