پاکستانی بیٹر امام الحق کو ون ڈے کرکٹ میں 3000 رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 9 رنز درکار

166
امام الحق تیز ترین 3ہزار ون ڈے انٹرنیشنل رنز بنانے والے مشترکہ طور پر دنیا کے دوسرے بیٹر بن گئے

اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):پاکستان ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 3000 رنز مکمل کرنے کے لئے مزید 9 رنز درکار ہیں، اگر وہ (کل) منگل کو سری لنکا کے خلاف ورلڈ کپ کے میچ میں ایسا کرتے ہیں تو وہ ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین تین ہزار رنز مکمل کرنے والے فخر زمان اور شائی ہوپ کے ساتھ مشترکہ طور پر دنیا کے دوسرے بلے باز بن جائیں گے۔

امام الحق اب تک 66 ون ڈے اننگز میں 2991 رنز بنا چکے ہیں۔ ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 3 ہزار رنز کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر ہاشم آملہ کے پاس ہے جنہوں نے 57 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا، پاکستان ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان اور ویسٹ انڈین کرکٹر شائی ہوپ نے67 اننگز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کر رکھا ہے جبکہ بابر اعظم نے یہ کارنامہ 68 اننگز میں سرانجام دیا تھا۔