پاکستانی حجاج کرام کو منی مزد لفہ اور عرفات میں مکتب ہر ممکن سہولیات فراہم کرے، ڈائر یکٹر جنرل حج

274

مکہ مکرمہ۔18جون (اے پی پی):ڈائر یکٹر جنرل حج ابرار مرزا نے ہدایت کی ہے کہ پاکستانی حجاج کرام کو منی مزد لفہ اور عرفات میں مکتب ہر ممکن سہولیات فراہم کرے تاکہ حج کے دنوں میں پاکستانی حجاج کرام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ہفتہ کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان حج مشن اور مکتب کے مالکان اور نمائندگان کے درمیان پاکستان ہاؤس مکہ میں منعقدہ اجلاس میں کیا ۔ اجلاس میں ڈی جی حج ابرار مرزا، ڈائر یکٹر معاونین ڈاکٹر اختر عباس، ڈائر یکٹر ساجد اسدی ، سیکٹر کمانڈرز، سعودی مکتب اور ٹرا نسپورٹ کمپنیز کے نمائندگان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ڈائر یکٹر جنرل حج ابرار مرزا نے کہا کہ پاکستانی حجاج کرام کو منی مزد لفہ اور عرفات میں بہترین سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان حج مشن اور مکتب کی مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے تاکہ حجاج کی کسی بھی شکایت کا فوری ازالہ کیا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی حجاج کے مکہ مکرمہ پہنچنے پر عمرے کی تشکیل اور اس فریضہ کی ادائیگی کو یقینی بنایا جا ئے گا۔ مکتب کے مالکان اور نمائندگان نے شرکاکو اپنی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی ۔ ڈائر یکٹر معاونین ڈاکٹر اختر عباس نے کہا کہ حجاج کرام کے لیے بہترین رہائش،

ٹرانسپورٹ اور کھانے کے انتظامات مکمل ہیں، معاونین کے لیے حجاج کی خدمت اور راہنمائی اولین فریضہ ہے۔ ساجد اسدی ڈائر یکٹر مکہ نےگذشتہ حج کے موقع پر پیش آنے والے مسائل اور ان کے حل کے حوالےسے کئے جانے والے اقدامات کے ںارے میں بریفنگ دیتے ہوئے نئی حکمت عملی کے بارے میں اجلاس کو آگاہ کیا۔