اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):دفتر خارجہ کے ترجمان نے میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے اس دعوے کو سراسر بے بنیاد قرار دیا ہے کہ واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے سے موصول ہونے والی سائفر کمیونیکیشن وزیر خارجہ یا وزیر اعظم سے چھپائی گئی تھی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے منگل کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ ایسا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، دفتر خارجہ پیشہ وارانہ بنیادوں پر کام کرتا ہے اور اس کے کام پر شکوک و شبہات کا اظہار کرنا نقصان دہ ہوگا۔