22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںپاکستانی سفارتخانہ کی "قونصلر میلے 2024" میں شرکت،متنوع پاکستانی فنون، ثقافت، کھانوں...

پاکستانی سفارتخانہ کی "قونصلر میلے 2024” میں شرکت،متنوع پاکستانی فنون، ثقافت، کھانوں اور موسیقی کی پذیرائی

- Advertisement -

پیرس۔18جون (اے پی پی):فرانس میں پاکستانی سفارتخانہ نے 40 سے زائد ممالک اور ثقافتی تنظیموں کے ہمراہ "فن و ثقافت ” کے موضوع پر منعقدہ "قونصلر میلے 2024” میں شرکت کی جو 15 اور 16 جون کو فرانس کے شہر لیون میں منعقد ہوا۔ سفارت خانہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سفارت خانے کے حکام نے لیون کے میئر گریگوری ڈوسیٹ کا اپنی ٹیم کے ارکان کے ساتھ پویلین میں استقبال کیا۔ انہوں نے روایتی پاکستانی مشروب روح افزا کا لطف اٹھایا اور انہیں ہاتھ سے تیار کردہ فٹبال پیش کیا گیا۔+

- Advertisement -

میئر نے نمائش میں متنوع پاکستانی فنون، ثقافت، کھانوں اور موسیقی کو سراہا۔ پاکستانی پویلین میں مہندی ، دستکاری، مزیدار کباب اور سموسوں کے سٹالز کا خوب چرچا رہا اور لوگوں کے دل جیت لئے۔

سفارت خانے کی جانب سے پیرس میں مقیم پاکستانی ڈیزائنر نینا خان اور پیرس میں مقیم پاکستانی میک اپ آرٹسٹ محترمہ کومل کے تعاون سے ایک فیشن شو کا بھی اہتمام کیا گیا۔ پس منظر میں پاکستانی موسیقی کے ساتھ پاکستانی رنگارنگ برائیڈل اور روایتی ملبوسات کی نمائش کی گئی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=477303

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں