31.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںپاکستانی سفارتخانے کا سائنس ڈپلومیسی کوششوں کے سلسلے میں "ایراسمس پلس "کے...

پاکستانی سفارتخانے کا سائنس ڈپلومیسی کوششوں کے سلسلے میں "ایراسمس پلس "کے مواقع پر ورچوئل انفارمیشن سیشن کا انعقاد

- Advertisement -

برسلز۔20دسمبر (اے پی پی):برسلز میں پاکستانی سفارتخانے نے سائنس ڈپلومیسی کوششوں کے طور پر ایراسمس پلس کے مواقع پر ورچوئل انفارمیشن سیشن کے لئے ہائر ایجوکیشن کمیشن اور یورپی کمیشن کے ساتھ اشتراک کار کیا۔ ایراسمس پلس پروگرام تعلیم، تربیت، نوجوانوں کے اقدامات اور کھیلوں کے فروغ، بین الاقوامی تعاون اور ترقی کو فروغ دینے کے لئے یورپی یونین کے فلیگ شپ ایراسمس اقدام کا حصہ ہے۔ یہ طلبا، اساتذہ اور تنظیموں کو یورپ اور اس سے باہر سیکھنے، تدریس اور تحقیق میں مشغول ہونے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

پاکستان کے سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انفارمیشن سیشن کے دوران سامعین کو ایرسمس پلس کے اقدامات بشمول طالب علموں اور عملے کے تبادلوں کے لئے انٹرنشنل کریڈٹ موبلٹی (آئی سی ایم)، اعلی تعلیم میں صلاحیت سازی (سی بی ایچ ای) اور جین مونٹ ایکشنز کے بارے میں خصوصی طور پر آگاہ کیا گیا۔انفارمیشن سیشن میں ممتاز تعلیمی ماہرین اور پاکستان میں ایراسمس پلس پروگراموں کے موجودہ شرکا کی جانب سے تفصیلی پریزنٹیشنز اور تبادلہ خیال کیا گیا۔

- Advertisement -

یورپی کمیشن سے ڈاکٹر جینی ایلماکو نے مسابقتی ایراسمس پلس منصوبے کی تجاویز تیار کرنے اور بین الاقوامی شراکت داری کی تعمیر کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔اپنے اختتامی کلمات میں ناظم الامور سید فراز حسن زیدی نے سماجی و اقتصادی ترقی بالخصوص تحقیقی روابط کے ذریعے سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت طرازی سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے اسکالرز گزشتہ تین سالوں سے ایراسمس منڈوس اسکالرشپ حاصل کرنے والے سب سے زیادہ وصول کنندہ رہے ہیں اور انہوں نے انفارمیشن سیشنز کے دوران شیئر کی جانے والی دیگر ایراسمس پلس ڈیلیوریبلز سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔اس سیشن میں پاکستان بھر کے مختلف تعلیمی اداروں کے فیکلٹی اور عملے کے نمائندوں نے شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=537736

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں