- Advertisement -
برسلز۔20مئی (اے پی پی):یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے چاول کی تجارت میں ممتاز عالمی کمپنی ”شیپینز اینڈ کمپنی” کے سی ای او جین پال شیپنز سے ملاقات کی اور پاکستان کے باسمتی چاول کی برآمدات کو مزید بہتر بنانے اور مارکیٹ تک رسائی بڑھانے کے طریقوں کے بارے میں دریافت کیا۔ پاکستانی سفارتخانہ کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق سفیر نے شیپینز اینڈ کمپنی اور پاکستانی برآمد کنندگان کے درمیان قریبی روابط کو آسان بنانے کے لئے سفارتخانہ کے عزم کا اعادہ کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599410
- Advertisement -