پاکستانی سفیر معین الحق کی مقبوضہ کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کو اقوام متحدہ کے منشور اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق پرامن طور جلد حل کرانے کے لئے چین کے اصولی موقف اور کلیدی کردار کی تعریف

137
پاکستان کے سفیر معین الحق

بیجنگ ۔ 7 اگست (اے پی پی) چین کے لئے پاکستان کے نامزد سفیر معین الحق نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کو اقوام متحدہ کے منشور اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق پرامن طور جلد حل کرانے کے لئے چین کے اصولی موقف اور کلیدی کردار کی تعریف کی ہے ، انہوں نے یہ ریمارکس مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی محاصرہ کا ایک سال مکمل ہونے کے بعد علاقائی صورتحال کے حوالہ سے منعقدہ اعلیٰ سطحی مباحثہ کی صدارت کرتے ہوئے دیئے جس میں معروف دانشوروں، ماہرین اور سکالرز نے شرکت کی جنہوںنے مقبوضہ جموںو کشمیرمیں بھارت کے وحشیانہ مظالم اور دیگر یک طرفہ اقدامات کا جائزہ لیا جو علاقائی امن و استحکام اور خوشحالی کے لئے شدید نقصان دہ ہیں ، سفیر معین الحق جو حال ہی میں چین پہنچے ہیں ،نے اجلاس کو 5 اگست 2019 کے بعد مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارت کے غیرقانونی اقدامات کے نتیجہ میں پیدا شدہ صورتحال ، جاری مظالم اور بڑھتی ہوئی بربریت سے آگاہ کیا شرکاءنے مقبوضہ وادی میں لوگوں پر ڈھائے جانے والے بدترین مظالم اور انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اجلاس نے پاک چین سدا بہار سٹریٹجک باہمی شراکتداری کو خطہ میں امن و استحکام کے ایک ستون کے طور مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا ۔