24.9 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومقومی خبریںپاکستانی شیف کمیونٹی ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں اہم کردار...

پاکستانی شیف کمیونٹی ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے،جنگ جیتنے پر ہمیں اپنی بہادرافواج کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے،رانا مشہود احمد خاں

- Advertisement -

لاہور۔28اگست (اے پی پی):چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ پاکستانی شیف کمیونٹی پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے اور ملکی ثقافت، روایات و مہمان نوازی کو دنیا تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز الحمرا میں شیفس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ممبرشپ ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھانے ہماری ثقافت، تاریخ اور قومی شناخت کے ترجمان اور ان کا فروغ وقت کی ضرورت ہے، شیف حضرات اپنی محنت اور ہنر سے نہ صرف دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں بلکہ امن، دوستی اور بھائی چارے کا پیغام بھی عام کر رہے ہیں۔رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ حکومت ہر فورم پر پاکستانی کھانوں اور شیف کمیونٹی کے کردار کو اجاگر کرنے میں ان کے ساتھ کھڑی ہے، نوجوان نسل کو ان ذائقوں اور ورثے سے روشناس کرانا ضروری ہے تاکہ یہ آئندہ نسلوں تک منتقل ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ ککنگ انڈسٹری تخلیقی اظہار کے ساتھ ساتھ روزگار کے وسیع مواقع بھی فراہم کرتی ہے جبکہ کھانوں کے فروغ سے سیاحت کو بھی تقویت ملے گی۔انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت ہر فورم پر پاکستانی کھانوں اور شیف کمیونٹی کے کردار کو اجاگر کرنے میں ان کے ساتھ کھڑی ہے، ان کی حوصلہ افزائی کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ رانامشہود احمد خاں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں بچوں کو60فیصد ٹیکنیکل ایجوکیشن دی جاتی ہے اور وہ ٹیکنیکل ایجوکیشن میں اپنا مستقبل بناتے ہیں،اب پنجاب میں بھی ٹیکنیکل ایجوکیشن دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کا کام نوجوانوں کو پلیٹ فارم مہیا کرنا اور مجھے فخر ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نوجوانوں کو لیپ ٹاپ اور سکالرشپ دے رہے ہیں،ہم نے یوتھ پورٹل لائچ کیاجس پر 6لاکھ بچے رجسٹرڈ ہو چکے اور وہ یوتھ پورٹل سے مستفید ہو رہے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ انڈیا نے ہم کو کمزور سمجھ کر حملہ کیا تو ہماری بہادر افواج نے دشمن کو شکشت دی ، جنگ جیتنے پر ہمیں اپنی بہادرافواج کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جس طرح جنگ کو ہینڈل کیاآج دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے،معرکہ حق میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جو کردار ادا کیا وہ کامیابی کی وجہ بنا ۔اس موقع پرتقریب میں ملکی وغیر ملکی نامور شیفس اور ایسوسی ایشن کے ممبران کو خصوصی ممبرشپ ایوارڈز سے نوازا گیا جبکہ شرکاء نے پاکستانی کھانوں کو دنیا بھر میں متعارف کرانے کے عزم کا اظہار کیا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں