اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):ڈائر یکٹر جنرل حج ابرار مرزا نے ہدایت کی ہے کہ پاکستانی عازمین حج کے کھانے کے معیار کو یقینی بنایا جائے، کیٹرنگ کمپنیز سے مقدار، کوالٹی، بروقت تر سیل حج آپریشن کا اہم ترین پہلو ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔
پیر کو یہاں حج مشن معاونین کے ساتھ پاکستان ہائوس مکہ میں عازمین حج کی کھانے پینے سمیت تمام سہولیات کے حوالے منعقدہ اجلاس میں ڈی جی حج ابرار مرزا، سنیئر جوائنٹ سیکر ٹری عالمگیر خان، ڈائر یکٹر معاونین ڈی آئی جی ڈاکٹر محمد اختر عباس ،چیف کوارڈینیٹر سعید نیازی، چیف فوڈ کوآرڈینیٹرمبشر میکن، سیکٹر کمانڈرز جہانگیر ورک، وحید گیلانی، سرفراز ورک، فرخ رشید چیف ٹرانسپورٹ آفیسر تصور اقبال، ڈی ڈی پلاننگ فہیم اور ڈی ڈی ایڈمن الیاس آہیر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈائر یکٹر جنرل حج ابرار مرزا نے کھانے کی تیاری، سر وس اور ترسیل کے دوران معاونین کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی مشکل صورت حال اور شکایات کو بروقت دور کیا جاسکے۔
انہوں مزید کہا کہ حجاج کی خدمت اور ان کو سہولیا ت کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ ڈی آئی جی ڈاکٹر محمد اختر عباس ڈائر یکٹر معاونین نے کہا کہ حجاج کرام کے لیے بہترین سے بہترین کھانے کی تیاری ہماری اولین ترجیح ہے۔ کھانے کی تیاری کے دوران حج معاونین ہر وقت موجود ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم فوڈ، ٹرانسپورٹ اور سیکٹرز کے ساتھ کوآرڈینیشن کو مزید بہتر کر رہے ہیں