اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور گلوکار مسعود رانا کی24 ویں برسی جمعہ کو منائی گئی۔ مسعود رانا 9 جون 1938ء کو میر پور خاص سندھ میں پیدا ہوئے۔ انہوںنے اپنی فنی زندگی کا آغاز 1955ء میں کیا جبکہ فلم انقلاب کے لئے ان کا پہلا گانا 1962ء میں ریکارڈ کیا گیا۔ انہیں پاکستانی رفیع ہونے کا اعزاز بھی دیا گیا۔ مسعود رانا 4 اکتوبر 1995ء کو عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث اپنے مالک حقیقی سے جاملے۔ مسعود رانا مرحوم نے سینکڑوں انتہائی خوبصورت اور دل کے تار چھیڑدینے والے سدا بہار نغمے گائے لیکن ان کے ٹاپ ٹین اردو گانوں میں فلم آئینہ کا گانا تم ہی ہو محبوب میرے میں کیوں نہ تمہیں پیار کروں، فلم بدنام کا گانا کوئی ساتھ دے کہ نہ ساتھ دے یہ سفر اکیلے ہی کاٹ لے، فلم چاند اور چاندنی کا گانا تیری یاد آ گئی غم خوشی میں ڈھل گئے، فلم دل میرادھڑکن تیری کا گانا جھوم اے دل وہ میرا جان بہار آئے گا، فلم نازنین کا گانا میرا خیال ہو تم میری آرزو تم ہو، فلم نیند ہماری خواب تمہارے کا گانا میرامحبوب آگیا من میرا لہرا گیا ، فلم آنسو کا گانا تیرے بنا یوں گھڑیاں بیتیں جیسے صدیاں بیت گئیں، فلم بہارو پھول برسائو کا گانا میرے دل کی ہے آواز کہ بچھڑا یار ملے گا اور فلم دل لگی کا گانا آ گ لگا کر چھپنے والے سن میرا افسانہ شامل ہیں ۔