اولپنڈی ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) پاکستانی فوج نے جمعرات کو بھمبر، ہاٹ سپرنگ ، کیل اور لیپہ سیکٹرز میں لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ علی الصبح اڑھائی بجے شروع ہوا جو صبح 8 بجے تک جاری رہا۔ اس دوران پاکستان کے دو فوجی جوان شہید ہوئے۔