پاکستانی مشنز نے 2022 سے 2025 کے دوران مختلف ممالک میں قید 18 ہزار 533 پاکستانیوں کو قانونی معاونت کے بعد وطن واپس لایا، وزارت خارجہ دستاویزات

8
Ministry of Foreign Affairs
Ministry of Foreign Affairs

اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):پاکستانی مشنز نے 2022 سے 2025 کے دوران مختلف ممالک میں قید 18 ہزار 533 پاکستانیوں کو قانونی معاونت کے بعد وطن واپس لایا۔

وزارت خارجہ کی دستاویزات کے مطابق بیرون ملک تعینات پاکستانی سفارتی مشنزمعمولی یا غیر فوجداری جرائم میں قید پاکستانیوں کوقانونی امداد،طبی دیکھ بھال اورمالی امداد فراہم کرتے ہیں۔ان مشنز کی قونصلر خدمات نے 2022 تا 2025 ہزاروں پاکستانیوں کی وطن واپسی کو آسان بنایا۔اس دورانیہ میں سب سے زیادہ کوالالمپور سے 5 ہزار 908 پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا۔

مسقط سے 5 ہزار 35 پاکستانیوں کو وطن واپس لایاگیا۔بغداد سے 3 ہزار 570،طرابلس سے 935،ایتھنز سے 530،آستانہ سے 245،نیویارک سے 110،ریاض سے 1563،کولمبو سے 56،الجزائر سے 37،منیلا 20،روم 20،مالے 35،بنکاک سے 16،ابوجا سے 15،چینگڈو سے 10،بیروت سے5،مشہد سے 7،سنگاپور سے 2 اور مانچسٹر اور بیجنگ سے 6،6 پاکستانیوں کو وطن واپس لایاگیا۔