پاکستانی معیشت ٹیک آف کرچکی ، ترقی کی شرح آئندہ دو سالوں میں مزید بڑھے گی، اپوزیشن کی سیاسی دکان بند ہوچکی، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

104

اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت ٹیک آف کرچکی، ترقی کی شرح آئندہ دو سالوں میں مزید بڑھے گی، اپوزیشن کی سیاسی دکان بند ہوچکی، اسے ڈر ہے کہ عمران خان اگلے دو سال میں مزید کامیابیاں حاصل کرے گا، اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا اور نامساعد بین الاقوامی معاشی حالات کے باوجود پاکستانی معیشت کا 4 فیصد گروتھ ریٹ وزیر اعظم عمران خان اور اُن کی معاشی ٹیم کی غیر معمولی کارکردگی کا مظہرہے۔ تمام معاشی اعشاریے مثبت ہونے کا مطلب ہے کہ پاکستانی معیشت اب’’ٹیک آف “کرچکی۔اگلے دو سالوں میں ترقی کی یہ شرح انشااللہ مزید بڑھے گی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اپوزیشن کی معاشی ترقی پر تنقید کا مطلب ملک میں محض سیاسی انتشار اور عدم استحکام پیدا کرنا ہے، اپوزیشن کو ڈر ہے کہ عمران خان اگلے الیکشن میں مزید کامیاں حاصل کرے گا۔انکی سیاسی دکان اب بند ہو چکی۔ انہوں نے کہا کہ آیندہ بجٹ میں غریب طبقے بالخصوص تنخواہ دار اور سفید پوش طبقے کے لئے مراعات رکھی جائینگی۔