پاکستانی نوجوان عبدالرحمٰن نے نیو یارک میں “بیسٹ ڈپلومیٹ” کے مقابلے میں دو ایوارڈز اپنے نام کر لئے

173
پاکستانی نوجوان عبدالرحمٰن نے نیو یارک میں “بیسٹ ڈپلومیٹ" کے مقابلے میں دو ایوارڈز اپنے نام کر لئے

اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):پاکستانی نوجوان عبدالرحمٰن نے امریکہ کے شہر نیو یارک میں ہونے والےْبیسٹ ڈپلومیٹٗ کے مقابلے میں دو ایوارڈز اپنے نام کر لئے۔عبدالرحمن پاکستان کی ٹاپ یونیورسٹی فاسٹ میں ڈائریکٹر فنانس کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ مقابلے میں 50 سے زائد ممالک نے شرکت کی۔

اس مقابلے میں انہوں نے اپنی مذاکراتی صلاحیتوں اور قائدانہ بصیرت سے پوری دنیا سے 50سے زائد ممالک کے ڈپلومیٹس کے سامنے اپنا لو ہا منوایا اور "بیسٹ ڈپلومیٹک سٹانس ایوارڈ” اور "أؤٹ سٹینڈنگ ڈپلومیسی ایوارڈ” اپنے نام کر لئے۔

انہوں نے مقابلے میں حصہ لینے والے ممالک میں سب سے زیادہ ایوارڈز جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔ ان کی اس کامیابی سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں ٹینلنٹ کی کوئی کمی نہیں، ا ن کی یہ کامیابی نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ہے۔